cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

دنیا پر کارپوریشنوں کی حکمرانی

 1,800
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  1,350
5 - 9 33%  1,206
10 + 40%  1,080
اردو کتابیں ڈیوڈ کورٹن
مصنف: ڈیوڈ کورٹن
مترجم: حمید زمان ، محسن جعفری ، زینت حسام
صفحات: 411

انیسویں صدی میں یورپ اور امریکہ میں برپا ہونے والے صنعتی انقلاب کے نتیجے میں اشیا اور خدمات کی پیداوار میں بے پناہ رفتار سے ترقی ہوئی اور زمین کے قدرتی وسائل کارپوریشنوں کی نفع اندوزی کے لیے نقصان دہ رفتار سے استعمال کیے جانے لگے۔ شہری تعمیرات اور شہریوں کے معیار زندگی میں بہت اضافہ ہوا لیکن رفتہ رفتہ قدرتی وسائل خانے خاتمے کی کگر پر پہنچنے لگے اور معدنی ایندھن کا بے تحاشا استعمال دنیا کے طبعی اور انسانی ماحول کی تباہی کا سبب بننے لگا۔ صنعتی پیداوار کے خود کار When Corporations Rule the World طریقوں نے انسانی محنت کی قدر اور معاوضے کو بہت گھٹادیا اور طاقتور انسانوں کی ایک قلیل تعداد کی آمدنی غیر معقول حد تک بڑھ گئی۔ بے لگام مالیاتی نظام نے کارپوریشنوں کے منافعے میں مسلسل اضافے کو ایک بنیادی قدر کی حیثیت دے دی ہے اور انسانوں کے لیے عمدہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی گنجائش نہایت کم کردی ہے۔ ڈیوڈ کورٹن (David Korten) کی یہ کتاب When Corporations Rule the World معاشی گلوبلائزیشن کے اس پورے عمل کی بڑی خوبی سے تفصیلی وضاحت کرتی ہے اور اس ماحولیاتی انقلاب کی سمت کا قابل عمل نقشہ پیش کرتی ہے جو دنیا اور اس میں بسنے والے انسانوں کی زندگی کو بچانے کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ 1937 میں واشنگٹن میں پیدا ہونے والے ڈیوڈ کورٹن نے سٹین فورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کم آمدنی والے ملکوں میں بزنس سکول قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ، ویت نام کی جنگ میں امریکی فوج میں خدمات انجام دیں اور اس کے بعد ہارورڈ بزنس سکول میں کئی سال پڑھایا۔ اپنے کام کے سلسلے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا ، فلیپینز جیسے ملکوں میں لگاتار سفر کرنے سے ڈیوڈ کورٹن کا یہ خیال پختہ ہوگیا کہ معاشی گلوبلائزیشن کے موجودہ نظام کے تحت غریب ملکوں اور ان کے باشندوں کا ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا، اور ترقی یافتہ ملکوں کے غریپ باشندوں کے لیے اپنا معیار زندگی برقرار رکھنا ممکن نہیں، اور اس نظام کا کوئی متبادل تلاش کرنا ضروری ہے۔

ISBN: 978-969-648-077-8