روکوکو اور دوسری دنیائیں
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 150 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 134 |
| 10 + | 40% | ₨ 120 |
افضال احمد سید 1946ء میں غازی پور ، اترپردیش، میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ڈھاکہ میں تعلیم حاصل کی اور وفاقی وزارت زراعت میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز بھی وہیں سے کیا۔ وہ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد 1976 میں کراچی منتقل ہوئے جو اب ان کا وطن ہے۔ افضال احمد سید نے شاعری کا آغاز 1976 میں کیا اور اپنی نثری نظموں اور غزلوں کی بدولت اردو کی جدید شاعری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ یہ افضال احمد سید کی نظموں کا تیسرا مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے ان کی نظموں کے دو مجموعے “کھوئی ہوئی تاریخ” (1986) اور “دو زبانوں میں سزائے موت” (1990) اور غزلوں کا ایک مجموعہ “خیمہ سیاہ” (1986) شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے مختلف زبانوں کے فکشن، ڈرامے اور شاعری کے نہایت کامیاب ترجمے بھی کیے ہیں۔ ان کا کیا ہوا نوبیل انعام یافتہ لاطینی امریکی ادیب گابریئل گارسیا مارکیز کے شاہکار ناول کا ترجمہ “ایک پیش گفتہ موت کی روداد” 1991میں “آج”، کراچی، کے خصوصی شمارے میں شائع ہوا اور اب الگ سے کتاب کی صورت میں کتب خانہ سیریز میں شائع کیا جانے والا ہے۔


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔