بڑی ماما کا جنازہ اور دوسری کہانیاں
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 713 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 637 |
| 10 + | 40% | ₨ 570 |
ہمارے زمانے کے نہایت مشہور اور محبوب فکشن نگار گابریئل گارسیا مارکیز (2014-1927) کی کہانیوں کا یہ پورا مجموعہ آج کے خصوصی شمارہ 7 (1991) میں شامل تھا جو بعد میں *گابریئل گارسیا مارکیز: منتخب تحریریں* کے عنوان سے کتاب کی صورت میں شائع ہوا۔ اس مجموعے کی طویل کہانی ” بڑی ماما کا جنازہ” اور پانچ دیگر کہانیوں کا ترجمہ فاروق حسن نے اور دو کہانیوں کا آصف فرخی نے کیا، اور اب اسے ایک الگ کتاب کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ روایت پرست کاجی نظام کس طرح زندگی دشمن آمریت میں ڈھل کر اپنے زیر تسلط انسانوں کو اپنی سخت جکڑ بند میں رکھتا ہے اور وہ کس طرح اپنے اپنے انفرادی فیصلوں سے اس گرفت سے خود کو چھڑانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اس کے مطالعے سے ہمیں اعلیٰ درجے کے فکشن کے لطف کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کی زندگی کو سجھنے کا ایک موثر زاویہ بھی حاصل ہوگا۔
ISBN: 978-969-648-074-7


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔