cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

دوسروں کی اذیت کا نظارہ

 950
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  713
5 - 9 33%  637
10 + 40%  570
اردو کتابیں سوزن سنٹاگ
مصنف: سوزن سنٹاگ
مترجم: اجمل کمال
صفحات: 146

معروف امریکی ادیب ، ادبی نقاد اور سماجی مفکر سوزن سونٹاگ نے اپنی مختصر لیکن نہایت اہم کتاب Regarding the Pain of Others میں جدید دور کے اس مظہر کی پیچیدگی اور ہولناکی کو سمجھنے کی کوشش کی ہے جس کے تحت دنیا کے مختلف خطوں میں اذیتیں جھیلتے ہوئے انسانوں کو دکھانے والے مناظر پہلے اخباروں اور رسالوں اور اب ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے بیشتر شہریوں کی روزمرہ زندگی کا جز بن گئے ہیں اور جس کے نتیجے میں مختلف اخلاقی رد عمل سامنے آئے ہیں اور مضطرب کرنے والے سوال پیدا ہوے ہیں۔ یہ کتاب ہماری زندگی میں ان سوالوں کی اہمیت اور معنویت کو بڑی خوبی سے اجاگر کرتی ہے۔
1933 میں نیو یارک میں پیدا ہونے والی سوزن سونٹاگ نے ایک ناخوشگوار بچپن کے تجربات سے کتابوں کی دنیا میں پناہ ڈھونڈی اور آگے چل کر شکاگو یونیورسٹی سے فلسفے ، قدیم تاریخ اور ادبیات کی تعلیم حاصل کی اور پھر ہارورڈ یونیورسٹی سے فلسفے میں ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ ان کی تصانیف میں چھ ناول، چار ناٹک ، اور ادبی و سماجی تنقید کی دس سے زیادہ کتابیں شامل ہیں۔ اپنے قول کے مطابق سوزن سونٹاگ نے نو افراد سے عشق کیا جن میں پانچ عورتیں اور چار مرد شامل تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کے آخری تیس برس پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑتے ہوئے گزار کر 2004 میں ہوائی میں وفات پائی۔
ISBN: 978-969-648-063-1