فریم سے باہر
₨ 800
خصوصی رعایت
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 600 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 536 |
| 10 + | 40% | ₨ 480 |
مصنف:
تنویر انجم
صفحات:
141
تنویر انجم نے اردو ادب میں نثری نظم کی شاعرہ کی حیثیت سے ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔ اب تک ان کے نثری نظموں کے چھ مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ *ان دیکھی لہریں* (1982)، *سفر اور قید میں نظمیں* (1992)، *طوفانی بارشوں میں رقصاں ستارے* (1997) *زندگی میرے پیروں سے لیٹ جائے گی* (2010) ، *نئے نام کی محبت* (2013) اور *حاشیوں میں رنگ* (2016) ۔ ان کی غزلوں کا ایک مجموعہ *سرو برگ آرزو* 2001 میں شائع ہوا۔ ان کی منتخب نظموں کا ایک مجموعہ انگریزی تراجم کے ساتھ 2014 میں منظر عام پر آیا۔ وہ عالمی ادب کے انگریزی سے اردو میں تراجم بھی کرتی رہتی ہیں۔
تنویر انجم نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن سے لسانیات میں پی ایچ ڈی کیا اور شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔
ISBN 978-969-648-027-3


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔