جیون ایک کہانی
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 938 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 838 |
| 10 + | 40% | ₨ 750 |
علی احمد خاں ایک تجربہ کار صحافی اور براڈ کاسٹر ہیں۔ وہ مشرقی یوپی کے ضلع غازی پور کے قصبے زمانیہ میں پیدا ہوئے اور بچپن اور لڑکپن کا دور مدراس ( چنئی) ، نوشہرہ، پشاور، دیناج پور اور دوسری جگہوں پر گزارا۔ انہیں تعلیم کے سلسلے میں چٹا گانگ اور کراچی ، اور صحافتی اور سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے ڈھاکہ میں بھی رہنے کا موقع ملا۔ عوامی لیگ کی انتخابی کامیابی کے بعد 1971 میں مشرقی پاکستان میں کیے جانے والے فوجی ایکشن ، اس کے نتیجے میں ہونے والی خانہ جنگی اور بنگلہ دیش کی آزادی کے واقعات کا مشاہدہ اور تجربہ علی احمد خاں نے براہ راست کیا۔ ان کی یادداشتیں ، جو ڈھاکہ سے کلکتہ، کٹھمنڈو اور بنکاک کے راستے کراچی پہنچنے اور یہاں زندگی کا نئے سرے سے آغاز کرنے تک کے دور پر محیط ہیں، پاکستان کی تاریخ کے ابتدائی پچیس سالہ دور کو بڑی خوبی سے سامنے لاتی ہیں ، جس سے اس المیے کا پس منظر سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے جو پاکستان کے ٹوٹنے اور بنگلہ دیش کے قائم ہونے پر ختم ہوا اور اس عمل میں بے شمار انفرادی زندگیوں کو المناک حالات سے دو چار کرگیا۔ کراچی واپس آنے کے بعد علی احمد خاں اردو اور انگریزی صحافت میں سرگرم رہے اور آزادی صحافت کی تحریکوں میں بھی شامل رہے۔ پھر وہ بی بی سی لندن کی اردو سروس سے برسوں وابستہ رہے، اور وہاں سے سبکدوشی کے بعد اب ایبٹ آباد میں مقیم ہیں۔
ISBN 978-969-648-033-4


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔