cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

کراچی واٹر بورڈ کی نجکاری

 300
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  225
5 - 9 33%  201
10 + 40%  180
اردو کتابیں نعمان احمد ، سہیل احمد
مصنف: نعمان احمد ، سہیل احمد
صفحات: 61

شہری آب رسانی اور نکاس کا انتظام دنیا کے تمام شہروں میں ایک تبدیلی کے تجربے سے گزر رہا ہے۔ ان سہولیات کی فراہمی کے نظام میں ترقی، بہتر انتظام، لاگت کے مطابق کارکردگی اور معاشرے کے مختلف حلقوں میں ان کی قبولیت اس کے اسباب میں شامل ہیں ۔ کراچی کے آب رسانی کے شعبے کو بھی، اس حقیقت کے متعدد عوامل کا تجربہ ہوا ہے۔ اس صورت حال میں بہتری لانے کے لیے عالمی بینک کے زیر اثر نجی شعبے کی شراکت کو انتہائی مقدم طور پر نافذ کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت متعدد فورموں پر اپنے عزم کا اظہار کرتی رہی ہے۔

اس کتاب کا موضوع کراچی میں پانی کی فراہمی اور نکاس کی سہولتوں کی نجکاری کے عوامل اور نتائج سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ میں نجی شعبے کی شراکت کی حکمت عملی کے پس منظر اور اس کی تشکیل کے کلیدی عوامل سے بحث کی گئی ہے۔ اس میں ان تمام بڑے متعلقہ گروہوں کے رد عمل کو دستاویزی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور ان کا تجزیہ کیا گیا ہے جو کراچی میں پانی کی فراہمی کی سہولت سے بلا واسطہ یا بالواسطہ متعلق ہیں۔ اس رد عمل کی بنیاد ان باضابطہ ملاقاتوں پر رکھی گئی ہے جو اکتوبر 1998ء سے جولائی 1999 تک کے عرصے میں کی گئیں۔ اس رد عمل کا لب لباب اس کتاب میں شامل کردیا گیا ہے۔ اگست 1999ء میں متعلقہ کرداروں کی ایک اجتماعی گفتگو کا بھی انتظام کیا گیا جس کا خلاصہ بھی اس میں درج ہے۔ نجکاری کے عوامل، اس کے تصور، عمل درآمد کے طریقوں اور اس کے متوقع معاشرتی اور معاشی اثرات کا تجزیہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ آخر میں ان تجزیات پر مبنی نتائج اور سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

ISBN 969-8380-47-7