cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

کربلا در کربلا

 1,400
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  1,050
5 - 9 33%  938
10 + 40%  840
اردو کتابیں گوری ناتھ
مصنف: گوری ناتھ
مترجم: شیراز حسن
صفحات: 295

بھارتی ریاست (صوبہ) بہار سے تعلق رکھنے والے گوری ناتھ کا یہ دستاویزی ناول وہاں پیش آنے والے دو واقعات کے پس منظر میں اپنے کرداروں کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ان میں سے پہلا واقعہ پولیس کے ہاتھوں دو درجن سے زیادہ ملزموں کا تیزاب ڈال کر اندھا کردیا جانا تھا جو 1980 میں پیش آیا۔ دوسرا، اس سے کہیں زیادہ بڑا واقعہ 1989 کے فرقہ وارانہ فساد کا تھا جو بھاگلپور شہر میں پیش آیا اور جس میں ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد شہر کے روایتی دستکار بنکروں ( جلاہوں ) کی تھی۔ فکشن اور نان فکشن کے آمیزے پر مشتمل یہ ناول ان واقعات کو تشدد اور سیاسی تبدیلی کے ایک اشارے کے طور پر پیش کرتا ہے جس میں شمالی بھارت کی کئی ریاستوں (صوبوں) کا اقتدار کانگریس پارٹی سے پہلے علاقائی پارٹیوں کو منتقل ہوا اور پھر رفتہ رفتہ دائیں بازو کی ہندو قوم پرست جماعت کی گرفت میں آتا چلاگیا ، اگرچہ یہ بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ بہار میں اب تک اقتدار بڑی حد تک علاقائی پارٹیوں کے ہاتھ میں ہے۔

ISBN 978-969-648-120-1