cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

صدر مملکت کا خودرو پھول

 1,500
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  1,125
5 - 9 33%  1,005
10 + 40%  900
اردو کتابیں حسن منظر
مصنف: حسن منظر
صفحات: 235

اردو کے نامور فکشن نگار حسن منظر (اصل نام سید منظر حسن) 4 مارچ 1933 کو ہاپُڑ (یوپی) میں پیدا ہوئے ۔ 1947 میں ان کا کنبہ ہجرت کر کے لاہور آیا جہاں انھوں نے فورمین کرسچین کالج، اسلامیہ کالج ، اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے معالج کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی ابتدا کراچی سے کی اور کچھ عرصے بعد بیرون ملک جا کر طب کی اعلیٰ تعلیم مکمل کی اور سکائٹری میں اختصاص حاصل کیا۔ وہ ایشیا اور افریقہ کے مختلف ملکوں میں طبی خدمات سر انجام دینے کے بعد لوٹ کر حیدرآباد سندھ میں مقیم ہوئے اور نفسیاتی معالج کے طور پر کئی دہائیوں تک پریکٹس کی۔ اب وہ اپنی پیشہ ورانہ سرگرمی سے سبکدوش ہو کر کراچی میں مقیم ہیں اور اپنا تمام تر وقت تصنیف و تالیف میں گزارتے ہیں۔ ان کے متعدد ناول اور کہانیوں کے مجموعے شائع ہوچکے ہیں ۔ حسن منظر کی کہانیوں کے انگریزی ترجموں کا مجموعہ Requiem for the Earth کے عنوان سے 1998 میں کراچی سے شائع ہوا۔

ISBN: 978-969-648-060-0