سمندر بولتا ہے
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 713 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 637 |
| 10 + | 40% | ₨ 570 |
ناولٹ دلچسپ بھی ہے اور ریڈیبل بھی۔ پلاٹ سادہ اور انداز بیاں دلکش ۔ جیسے ہی میں نے اسے پڑھنا ختم کیا دل سے واہ نکل گئی۔ میں سوچتا ہوں آج تک کوکن کے پس منظر میں اتنا جاندار اور اچھا ناول نہیں لکھا گیا۔ کوکن کے گاؤں اور وہاں بود و باش کرنے والے مسلم معاشرے کی حقیقت پسندانہ منظر کشی ہوئی ہے۔ تم نے گاؤں کو جیا ہے اور کوکن کے تناظر میں اتنا اچھا نا ولٹ تم ہی لکھ سکتے تھے ۔ مبارک ہو!
کوکن کے مسلمانوں کی طرز زندگی، بولی ٹھولی ، عورتوں کے محاورے، اطوار، سلوک و برتاو، غیر مسلموں کے ساتھ ان کے تعلقات۔ میں نے کوکن کا کوئی گاؤں نہیں دیکھا لیکن ناولٹ پڑھ کر یقین کرنا پڑتا ہے کہ کوکن کا گاؤں ایسا ہی ہوگا ، کیونکہ تم نے بڑے دیانت دارانہ طور پر حقیقت نگاری کی ہے۔ دوستوں کے آپس کی بات چیت، گاؤں کے قریب کی بندرگاہ، پرانی متھ اور سماجی اقدار، وہاں کے مخصوص کردار، اس ناولٹ میں کوکنی کلچر زندہ ہوگیا ہے۔ ناولٹ کے ذریعے اردو دنیا کو تم نے ایک نئی چیز دی ہے جو ادب میں اضافے کے طور پر دیکھی جائے گی۔
ISBN:978-969-648-094-5


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔