cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

سنگ صبور

 950
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  713
5 - 9 33%  637
10 + 40%  570
اردو کتابیں عتیق رحیمی
مصنف: عتیق رحیمی
مترجم: ارجمند آرا
صفحات: 123

افغانستان یا اس جیسے کسی ملک کے پس منظر میں لکھے گئے اس ناول میں ایک ایسی عورت کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کا شوہر گردن میں گولی لگنے کی وجہ سے کوما میں چلا گیا ہے اور سانس لیتے ہوئے لیکن پتھر کی طرح بے جان شوہر کی تیمارداری میں لگی بیوی اپنے سارے غم ، دکھ، تکلیفیں، خواہشیں ، حسرتیں ، حادثے اور سانحے اس کے پاس بیٹھی اس سے بیان کرتی رہتی ہے، اور اپنی نو سالہ شادی شدہ زندگی میں پہلی بار وہ اپنے شوہر سے براہ راست یوں مخاطب ہوتی ہے کہ اپنی ذہنی کیفیتوں اور سوانحی حالات کو ڈرتے ڈرتے اور بتدریج بیان کرتی ہے، اس امید میں کہ اس کا سنگ صبور اس کی تمام تکلیفیں جذب کرلے گا اور اسے اپنے غموں سے نجات مل جائے گی ۔
کابل کے ایک سینئر پبلک سرونٹ کے گھر میں 1962 میں جنمے عتیق رحیمی کی ابتدائی تعلیم “کیسے استقلال” میں ہوئی ۔ افغانستان میں سوویت روس کی مداخلت کے بعد انھیں ایک سال کے لیے پاکستان میں پناہ لینی پڑی، اور پھر 1985 میں انھیں فرانس میں سیاسی پناہ مل گئی۔ سوربون میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد رحیمی نے فلم نگاری، فلم سازی ، فوٹو گرانی اور ہدایت کاری کو اپنے کرئیر کے طور پر چنا۔ 1990 کی دہائی میں انھوں نے لکھنا شروع کیا اور دری (فارسی) میں ان کی پہلی تخلیق خاکستر و خاک 2000 میں شائع ہوئی۔ بعد میں انھوں نے فرانسیسی میں لکھنا شروع کیا۔ سنگ صبور 2008 میں فرانسیسی زبان میں اور اس کا دری ترجمہ بعد میں شائع ہوا۔ عتیق رحیمی نے اپنے اس ناول پر فلم بھی بنائی۔
ISBN 978-969-648-106-5