سویرے کا سیاہ دودھ
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 713 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 637 |
| 10 + | 40% | ₨ 570 |
1920ء میں وسطی یورپ میں پیدا ہو کر 1970ء میں فرانس میں خود کشی کر کے جان دینے والا پاؤل سیلان بیسویں صدی کے جرمن ادب کا سب سے اہم شاعر خیال کیا جاتا ہے۔ سیلان نے اول اول اپنی نظم ‘فوگ مرگ’ سے شہرت پائی جس میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام، جس کا شکار خود اس کے والدین بھی ہوئے، کو شعری محرک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ یہی واقعہ اس کی شاعری کا بنیادی موضوع بھی ٹھہرتا ہے ۔ تاہم اس مرکزی نکتے کے حوالے سے اس نے ہمارے ظلم پرور معاشرے میں انسان کے مقدر اور معنویت کے بارے میں بھی معنی خیز سوال اٹھائے ہیں۔ سیلان کے اسلوب پر جہاں سریئلزم ، علامتیت اور تمثال پسندی جیسی ادبی تحریکوں کی چھاپ ہے، وہیں اس نے اپنے بھی شعری نظام سے اپنی شاعری کو ایک ایسا دھندلا پن دے دیا ہے جو قاری کو آسانی سے راستہ فراہم نہیں کرتا۔ شاید یہی سبب ہے کہ اپنے شعری مقام کے اعتراف کے باوصف معاصر جرمن ادب میں سیلان کی تفہیم کا کام ہونا ابھی باقی ہے۔
یہ سیلان کی نظموں کا اردو میں اولین انتخاب ہے جسے براہ راست جرمن سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ آفتاب حسین کی بنیادی شناخت شاعری ہے۔ وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں رہتے ہیں اور ویانا یونیورسٹی میں اردو کی تدریس کرتے


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔