cpkarachi2020@gmail.com
03003451649

شاعری کی راہ سے

 1,200
خصوصی رعایت
تعداد رعایت رعایتی قیمت
3 - 4 25%  900
5 - 9 33%  804
10 + 40%  720
اردو کتابیں نزار قبانی
مصنف: نزار قبانی
مترجم: ابو عمیش
صفحات: 195

21 مارچ 1923 کو دمشق میں جنم لینے اور 30 اپریل 1998 کو لندن میں دنیا سے رخصت ہونے والا شامی شاعر نزار قبانی (پورا نام نزار توفیق قبانی) کئی وجوہات کی بنا پر ہم اردو والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔ جدید عربی شاعری کی روایت میں اسے کئی اعتبار سے انوکھا اور نیا قرار دیا گیا اور ہم اس کا مطالعہ اس نظر سے بھی کر سکتے ہیں کہ فیض اور راشد سے لے کر اختر حسین جعفری تک کے ہم عصر اس عرب شاعر نے اپنے زمانے کے سیاسی ، سماجی اور عالمی حالات اور رویوں سے کس طرح کے اثرات قبول کیے اور انھیں شاعری میں کیسے برتا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمیں اردو میں نثری نظم کی تحریک کے بڑے ناموں کا بھی ہم عصر دکھائی دیتا ہے جنھوں نے اپنے مکمل شعری اظہار کے لیے اردو کے مروجہ اسالیب اور اصناف کو ناموزوں پایا اور شعری بیانیے کو نئی راہیں دکھائیں۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد کے ایک بڑے ادیب اوکتاویو پاز کی طرح نزار بھی سفارت کاری کے پیشے سے منسلک رہا اور اس سلسلے میں انگلستان، اسپین، چین اور دوسرے ملکوں میں اس کا طویل عرصے تک قیام بھی رہا۔ پھر شام کے ہمسایہ عرب ملکوں لبنان اور مصر میں تو وہ وہاں کے شہری ہی کی حیثیت سے گھومتا پھرتا تھا۔ اس نے کھلے دل اور ذہن سے دنیا کی کئی ثقافتوں کی روح کو محسوس کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود ایک سچا شامی اور عرب رہا۔ اس کا یہ اندازِ نظر ہمارے لیے بھی ایک مثال ہے۔
نزار کی ادبی پیش رفت لسانی و شعری بھی تھی اور موضوعاتی بھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے شہرت بھی حاصل ہوئی اور وہ کئی تنازعات میں بھی ملوث رہا۔ اس کتاب میں، جو نثری نظم کی ہیئت میں لکھی ہوئی آپ بیتی ہے، نزار قبانی نے اس اہم نکتے کو اجاگر کیا ہے کہ ایک مکمل اور باشعور شخص ہونے کے ناتے شاعر ( یا ادیب) کا سروکار پوری انسانی صورت حال سے ہوتا ہے اور وہ انسانی زندگی اور معاشرت کے کسی بھی پہلو کو اپنی ادبی واردات کی رسائی سے باہر نہیں سمجھتا۔
ISBN: 978-969-648-066-2