شاہ موش اور دوسری کہانیاں
| تعداد | رعایت | رعایتی قیمت |
| 3 - 4 | 25% | ₨ 713 |
| 5 - 9 | 33% | ₨ 637 |
| 10 + | 40% | ₨ 570 |
بڑے شہر مرض کی طرح ہوتے ہیں اور جتنے پھیلتے جاتے ہیں مرض اتنا ہی بڑھتا رہتا ہے۔ ایسے شہر میں بسنے والوں اور ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی عکاسی ، خاص طور پر اگر وہ حقیقت پسندانہ رنگ لیے ہو، خوش گواری کا کوئی پہلو نہیں رکھتی۔ اس کی ہر تصویر ریاکاری ، فریب ، جرائم ، غریب سے امیر اور امیر سے امیر تر بننے کی خواہشوں کا ملغوبہ ہوتی ہے۔ کہیں کہیں کڑوا سا مزاح ذائقے کو ذرا بدل دیتا ہے۔ افسانہ نگاری کے میدان میں صائمہ ارم نے نیا نیا قدم رکھا ہے لیکن اس مجموعے میں جو افسانے شامل ہیں ان میں ناپختگی نظر نہیں آتی ۔ اس کا بے باک قلم بے ساختہ طور پر سوقیانہ اور بناوٹی طور پر شائستہ، ہر طرح کے مکالموں کو پیش کرنے پر قادر ہے۔ محلوں کی زندگی ہو یا تعلیمی اداروں کا ماحول یا چھوٹی چھوٹی مشکلات کا ذکر ہو جو پہاڑ بنتی چلی جاتی ہیں ، ان سب کو مصنفہ نے یکساں سہولت اور باریک بینی سے بیان کیا ہے۔ اگر اس کا قلم اسی طرح رواں دواں رہا تو وہ لاہور کے شب و روز کی ایک سفاک ترجمان بن سکتی ہے۔ بے حسی پر چوٹ لگانے کے لیے سفاکی کی ضرورت تو پڑتی ہے۔
ISBN: 978-969-648-065-5


تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔